29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی اکیڈمک کونسل کا ہنگامی اجلاس، کالج...

ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی اکیڈمک کونسل کا ہنگامی اجلاس، کالج میں پیش آنے والے واقعہ پر تفصیلی غور کیا گیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 6 مئی (اے پی پی):ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی اکیڈمک کونسل کا ہنگامی اور اہم اجلاس منگل کو کالج کے مرکزی ہال میں منعقد ہوا جس میں گذشتہ روز کالج میں پیش آنے والے واقعہ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی مکمل شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جو بھی افراد اس واقعہ میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

اکیڈمک کونسل تمام سوسائٹیز کے پیٹرن ان چیف، ای سی سی کے چیئرمین اور اراکین نے بطور احتجاج اپنے استعفے پیش کر دیئے جبکہ تمام اساتذہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کالج انتظامیہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔ کالج انتظامیہ نے واضح کیا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور نازیبا رویہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ادارہ کے نظم و ضبط اور وقار کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ یہ تمام فیصلے اکیڈمک کونسل کے متفقہ رائے سے کئے گئے اور کالج کمیونٹی کی مکمل حمایت کے ساتھ نافذ العمل ہوں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593165

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں