34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلا کااوتھل کے مختلف...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلا کااوتھل کے مختلف محلوں کا دورہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا سراج احمد بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلا ڈاکٹرعبدالحمید بلوچ نےڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر آگاہی مہم کے تحت اوتھل کے مختلف محلوں کا دورہ کیا ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کو بتایا کہ ڈینگی ایک خطرناک وائرس ہے جو مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور اس کی روک تھام صرف احتیاط اور صفائی کے ذریعے ممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھروں اور اسکے آس پاس کھڑے پانی کو فوری ختم کریں

- Advertisement -

صاف پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ مچھر انڈے نہ دے سکیں، مکمل آستینوں والے کپڑے پہنیں اور مچھر مار اسپرے کا استعمال کریں تاکہ ڈینگی جیسے خطرناک مرض سے بچاجاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583012

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں