ایڈیشنل کمشنر کراچی کاامام بارگاہوں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

19
سندھ حکومت کا تین روزہ "یوتھ امپاورمنٹ سمٹ سندھ پروگرام" شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی۔ 17 جون (اے پی پی):ایڈیشنل کمشنر کراچی سید غلام مہدی شاہ نے تین اضلاع کی امام بارگاہوں کا دورہ کر کے محرم کے جلوسوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کراچی نے دورے کا آغاز اور نگی ٹائون سے کیا جہاں انہوں نے قصبہ کالونی، مسجد خیر العمل انچولی اور جعفر طیار امام بارگاہ کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ کراچی کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور تمام سول ایجنسیاں اور ادارے عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ فول پروف سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم

ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو، ڈپٹی کمشنر علی ذوالفقار میمن اور علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنر، پولیس افسران ،ٹی ایم سی افسران اورایس ایس ڈبلیو ایم بی کے افسران بھی موجود تھے۔