ایڈیلیڈ ٹیسٹ پہلا روز، جنوبی افریقہ نے 259 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی، ڈوپلیسی کی سنچری

115

ایڈیلیڈ ۔ 24 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز 259 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی، فاف ڈوپلیسی نے ناقابل شکست سنچری سکور کی، جوش ہیزل ووڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لئے، میٹ رینشا 8 اور عثمان خواجہ 3 رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔