ایکنک نے ریلوے کے 6.8 ارب ڈالرکے منصوبے ایم ایل ون کی منظوری دے دی،وفاقی وزیر اسد عمر

92

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ایکنک نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ریلوے منصوبے ایم ایل ون کی منظوری دے دی۔ یہ منصوبہ 6.8 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت نہ صرف ریل کے انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی بلکہ ریلوے کا انتظامی ڈھانچہ بھی بہتر ہوگا۔ یہ منصوبہ سی پیک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔