ایک سوچھ حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا،وزارت مذہبی امور نے شیڈول جاری کر دیا

82
  • اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ،پہلی حج پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی ۔ ترجمان مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق106 حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔اسلام آباد سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی۔
  • فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں۔ہے اورعازمین کو موبائل میسج بھی جاری کر دیئے گئے۔عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے پروازوں کے شیڈول پرسختی سے عمل کریں۔عازمین حج جاری شیڈول کے مطابق قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں۔
  • عازمین لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، ریسٹ بینڈ کے حصول کیلئے حاجی کیمپ رابطہ کریں۔پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کووڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے۔
  • عازمین حج کی سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دیے گیے ہیں۔سعودی عرب روانگی کیلئے عازمین حج کا پی سی آر (منفی) ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4250 روپے عازمین حج کو خود دینا ہوں گے۔