26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںای آبیانہ نظام کے ذریعے فصل خریف 2024کیلئے ایک دن میں آبیانہ...

ای آبیانہ نظام کے ذریعے فصل خریف 2024کیلئے ایک دن میں آبیانہ کی مد میں 1ارب 58کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولی

- Advertisement -

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):پنجاب آئی ٹی بورڈ کے محکمہ آبپاشی پنجاب کیلئے وضع کردہ ای آبیانہ نظام کے ذریعے خریف 2024 کے سیزن کیلئے 15 اپریل 2025کو ایک ہی دن میں آبیانہ کی مد میں ریکارڈ 1 ارب 58 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے جو کہ سسٹم کی کامیابی اور شفافیت کی واضح مثال ہے۔ یہ بات پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر علی رضا خیری، جوائنٹ ڈائریکٹر عثمان وحید، پروگرام منیجر شہباز احمد و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ای آبیانہ سسٹم کے ذریعے خریف 2024 کیلئے اب تک کل 4 ارب 64 کروڑ روپے آبیانہ وصول کیا جا چکا ہے

جبکہ جنوری 2025 سے اب تک کی اس وصولی میں سے 2 ارب 80 کروڑ روپے صرف موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے نمبرداروں اور ریونیو پٹواریوں کے توسط سے وصول کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا گیا کہ 2024میں فی ایکڑ یکساں ریٹس کی بجائے کراپ بیسڈ ریٹس متعارف کروائے گئے جس کے تحت خریف 2024کے سیزن کیلئے 36 لاکھ بلز جاری کیے گئے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ اس ڈیجیٹل نظام کا مقصد کسانوں کے ریکارڈ اور بلنگ کو موثر اور شفاف انداز میں منظم کرنا ہے تاکہ وہ بروقت اور درست ادائیگیاں کر سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر 2020میں ای آبیانہ نظام کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 1 کروڑ 25 لاکھ بلز جاری کیے جا چکے ہیں اور کل آبیانہ وصولی 8 ارب 34 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، یہ کامیابی وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کے ای گورننس کے ویژن اور پی آئی ٹی بی کی تکنیکی مہارت کا عملی ثبوت ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں