30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاے آئی ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں اپنی کامیابی کا ایجنڈا...

اے آئی ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں اپنی کامیابی کا ایجنڈا طے کرنا ہوگا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

- Advertisement -

لاہور۔18اپریل (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں اپنی کامیابی کا ایجنڈا طے کرنا ہوگا۔وہ جمعہ کو یہاں لاہور گریژن یونیورسٹی میں پانچویں انٹرنیشنل کانفرنس مینجمنٹ سائنسز کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگر ہم نے اے آئی کو زندگی میں شامل نہ کیا تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ہم نے اپنے ملک میں اے آئی کو کیسے لانا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انسانوں نے ہمیشہ ایسی ٹیکنالوجی بنائی جسے بعد میں کنٹرول نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی اپنی ایجادات کے باعث برباد ہوا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے قانون سازی کے عمل میں ٹیکنالوجی کی شمولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اے آئی ٹیکنالوجی بارے شعور پیدا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی کے متعلق پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ آپ مشین کو لیڈر شپ کردار ادا کرنے کا حق نہیں دے سکتے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے زور دیا کہ حکومت،سیاسی جماعتیں اور ادارروں کی توجہ دیہاتوں کی طرف ہونی چاہیے،میں موجودہ حکومت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ترقیاتی کاموں کا رخ دیہات کی طرف موڑدیا ہے۔نوجوانوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کی آبادی ہیں ، پالیسی بنانے کیلئے بھی سب کو آگے آنا چاہیئے۔اگر تعلیم کا بجٹ دس سے تین فیصد رہ گیا ہے تو اسے کم از کم پانچ فیصد کرنا ہوگا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے نوجوانوں کی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ہمارے طلبہ کے ہاتھوں میں پیٹرول بم یا لاٹھی ہو،ساٹھ فیصد نوجوان جو سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، وہ پڑھے لکھے ہیں اور اے آئی پر مہارت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اے آئی کی طرف لے جا نے سے ایجادات اور پلاننگ نوجوانوں کے ہاتھ میں آ جائے گی۔انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اے آئی سے متعلق قانون سازی اور فریم ورک بنانا ہوگا۔سماجی رویوں پر بات کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میں کسی فتوی سے ڈرے بغیر کم عمر بچیوں کی شادیوں کا شدید ترین مخالف ہوں۔دورانِ خطاب سپیکر ملک محمد احمد خان نے یونیورسٹی کے طلبہ کو پنجاب اسمبلی کے دورے کی دعو ت بھی دی۔اس موقع پر وائس چانسلر گریژن یونیورسٹی نے کہا کہ ہم نے جدید ٹیکنالوجی کو مختلف ادوار میں بدلتے دیکھا ہے۔انہوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلبہ میں ایجادات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584196

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں