24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںاے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کی تیاریوں کے...

اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کی تیاریوں کے سلسلہ میں جاری ٹرائی آؤٹس مکمل ہوگئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کے کوالیفائرز کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان کے ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ میں جاری ٹرائی آؤٹس مکمل ہو گئے۔ دو روزہ ٹرائی آؤٹس میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، یورپ اور متحدہ عرب امارات سے بھی نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا جو ملک کی نمائندگی کے لئے ان کے بڑھتے ہوئے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹرائی آئوٹس کی نگرانی اسسٹنٹ کوچز محمد حبیب، محمود خان، گوہر زمان اور گول کیپر کوچ جعفر خان نے کی۔

کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارت، فٹنس اور کھیل کی سمجھ بوجھ کی بنیاد پر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ 23 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سید محسن گیلانی نے کہا کہ تقریباً ایک دہائی کے بعد ملک کے کونے کونے سے نوجوان ٹیلنٹ کو میدان میں دیکھنا خوش آئند ہے، ان کھلاڑیوں کی لگن اور جوش قابل دید ہے۔ انہوں نے ٹرائی آؤٹس کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملتان کی کاوشوں کو سراہا اور بہترین انتظامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں