اے این ایف نے گذشتہ ایک ہفتے میں70.411ملین ڈالر مالیت کی 2854.398کلوگرام منشیات برآمد کیں،ہفتہ وار جائزہ رپورٹ

106

راولپنڈی۔6جون (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نےگذشتہ ایک ہفتے میں26 کارروائیوں کے دوران70.411ملین ڈالر مالیت کی 2854.398کلوگرام منشیات اور 112.7 لیٹرہائیڈرو کلورک ایسڈ برآمد کیا۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق 29مئی تا 4 جون تک کی گئی ان کارروائیوں میں غیر ملکی باشندے سمیت 18ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 6گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔برآمد شدہ منشیات میں 2300.1 کلوگرام افیون، 28.312 کلوگرام ہیروئن، 45 کلوکرسٹل،446.713کلوگرام چرس، 34.216کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور100عدد ایکسٹیسی گولیاں(57 گرام وزنی) شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ اے این ایف بلوچستان نے7کارروائیوں میں2506کلوگرام منشیات اور 112.7 لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں 2281 کلوگرام افیون، 20 کلوگرام ہیروئن ،160کلوگرام چرس،45 کلوگرام کرسٹل شامل ہے ۔

اے این ایف پنجاب نے6کارروائیوں کے دوران 8.032کلوگرام منشیات برآمدکرکے 6 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں1.312 کلوگرام ہیروئن،2.500 کلوگرام چرس اور4.220 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے ۔اے این ایف خیبر پختونخوا نے4کارروائیوں کے دوران 72کلوگرام منشیات برآمد کر کے 3ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔

برآمدہ منشیات میں1.800 کلوگرام افیون،69.200 کلوگرام چرس اور ایک کلوگرام ایمفیٹامائن (آئس)شامل ہے۔اے این ایف سندھ نے 5 کارروائیوں کے دوران202.066 کلوگرام منشیات برآمد کر کے غیر ملکی باشندے سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمد شدہ منشیات میں173.070 کلوگرام چرس اور28.996 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)شامل ہے۔

اے این ایف راولپنڈی نے4کارروائیوں کے دوران66.3کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں17.300کلوگرام افیون ،7کلوگرام ہیروئن ، 41.943 کلوگرام چرس، 57 گرام ایکسٹیسی گولیاں (100 گولیاں)شامل ہےں۔ترجمان نے بتایاکہ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔