اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،165 کلو گرام منشیات برآمد، 15 ملزمان گرفتار

ANF
ANF

راولپنڈی ۔15اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران13 کارروائیوں میں 165 کلو گرام منشیات برآمد کرکے15 ملزمان گرفتارکرلیے۔اے این ایف ترجمان کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 700 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔

لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 523 گرام آئس برآمد کی گئی ۔پشاور ائیرپورٹ پر دو کارروائیوں میں دوحہ جانے والےدو مسافروں سے 1 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 61 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔اسلام آباد میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 67 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔ساہیانوالہ فیصل آباد سے 97 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔لاہور میں دو کارروائیوں میں تین ملزمان سے 21 کلو گرام افیون 1.4 کلو گرام ہیروئن اور 15 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔

راشد منہاس روڈ کراچی کے قریب تین ملزمان سے 22.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو کارروائیوں میں دو ملزمان سے 1 کلو گرام ہیروئن، 6 کلو گرام چرس اور 375 گرام آئس برآمد کی گئی ۔بحریہ ٹاؤن کراچی میں دو ملزمان سے 512 گرام ویڈ برآمد کی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔