24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںاے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون،425کلوگرام منشیات برآمد...

اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون،425کلوگرام منشیات برآمد ،8ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔9جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں7 کارروائیوں کے دوران 425 کلو گرام منشیات برآمد کرکےخاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔اے این ایف ترجمان نے بتایاکہ کلی مین غنڈی لکپاس کوئٹہ سے 240 کلو چرس اور 120 کلو ہیروئن برآمدکی گئی۔چناب ٹول پلازہ گجرات سے 30 کلو چرس برآمد کرکےدو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

اوتھل لسبیلا میں گاڑی سے 18 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمدکرکے دو ملزمان گرفتارکیے گئے۔ سمبڑیال، سیالکوٹ میں ملزم سے 5 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمدکی گئی۔نیازی بس سٹینڈ لاہور کے قریب خاتون سے 3 کلو ہیروئن برآمدکی گئی۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 2 کلو آئس برآمدکی گئی۔زیرو لائن طورخم کے قریب سے 1.1 کلو آئس برآمدکی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=428012

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں