23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںاے این ایف کی ہفتہ وار کارکردگی، 14.921ملین ڈالر مالیت کی 793.209کلوگرام...

اے این ایف کی ہفتہ وار کارکردگی، 14.921ملین ڈالر مالیت کی 793.209کلوگرام منشیات برآمد ،29ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔29اگست (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 35 ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران14.921ملین ڈالر مالیت کی 793.209کلوگرام منشیات، 15000 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ اور 5250 لیٹرز سلفیورک ایسڈ برآمد کرلیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتایاگیاکہ 21 تا 27اگست تک کی گئی ان کارروائیوں میں1 خاتون اور1 غیر ملکی باشندے سمیت 29ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 8گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

برآمد شدہ منشیات میں 143.800 کلوگرام افیون، 5.065کلوگرام ہیروئن، 528.490کلوگرام چرس، 12.815 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) ، 103 کلو مارفین اور 39گرام ایکسٹیسی گولیاں (100عدد )شامل ہےں۔اے این ایف بلوچستان نے4کارروائیوں میں318کلوگرام منشیات ، 15000 لیٹرہائیڈرو کلورک ایسڈ اور 5250 لیٹرز سلفیورک ایسڈبرآمد کر کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔ برآمدہ منشیات میں67کلوگرام افیون، 148کلوگرام چرس اور 103مارفین شامل ہیں ۔

- Advertisement -

اے این ایف پنجاب نے4کارروائیوں ے دوران 217.702کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4ملزمان کو گرفتار کرکے3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں36کلوگرام افیون، 1.702کلوگرام ہیروئن اور 180کلوگرام چرس شامل ہے ۔اے این ایف خیبر پختونخوا نے11کارروائیوں ے دوران 104.367کلوگرام منشیات برآمدکرکے ایک غیر ملکی سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں10.800کلوگرام افیون، 350گرام ہیروئن، 86کلوگرام چرس اور 7.217کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن آئس شامل ہے ۔

اے این ایف سندھ نے 4کارروائیوں کے دوران 2.140 کلو گرم میتھ ایمفیٹا مائن (آئس )برآمد کر لی ۔اے این ایف راولپنڈی نے12کارروائیوں ے دوران151کلوگرام منشیات اور1عدد نائن ایم ایم اور 30بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر کے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں30کلو گرام افیون ،3.013کلوگرام ہیروئن ، 114.490کلو گرام چرس ، 3.458کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس )اور 39 گرام ایکسٹیسی گولیاں (100عدد ) شامل ہیں ۔ترجمان نے بتایاکہ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384009

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں