22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںاے این پی خیبرپختونخوا کا صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان ایڈووکیٹ...

اے این پی خیبرپختونخوا کا صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان ایڈووکیٹ کی ٹریفک حادثے میں وفات پر اظہار افسوس

- Advertisement -

پشاور۔ 07 مارچ (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوکل خان ایڈووکیٹ کی شہادت پارٹی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

وہ ایک مخلص، بے لوث اور باہمت رہنما تھے، جنہوں نے ہمیشہ حق و انصاف کی جدوجہد کی اور پارٹی کے نظریات و اصولوں پر ثابت قدم رہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ متوکل خان ایڈووکیٹ نے عوام کے حقوق کے لیے انتھک محنت کی اور ہر محاذ پر جمہوریت، امن اور ترقی کے لیے اپنی توانائیاں وقف کیں۔

ان کی ناگہانی وفات پر پوری پارٹی غمزدہ ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570034

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں