- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات نے خیرا گلی بازار کی مین سڑک کے لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ حصہ کی ازسر نو تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ دوران کوالٹی کی جانچ پڑتال اور پبلک سیفٹی کی یقین دہانی کرا دی گئی۔ خیرا گلی بازار میں سڑک کے لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ حصہ کی ازسر نو تعمیر کے دوران کوالٹی کے معیار کو یقینی بنانے کے حوالہ سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (اے اے سی) گلیات شمیم ﷲ نے ڈی ایس پی گلیات کے ہمراہ جگہ کا دورہ کیا، جاری کنسٹرکشن کا جائزہ لیا اور کوالٹی کے ساتھ ساتھ پبلک سیفٹی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایات جاری کیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580115
- Advertisement -