26.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومکھیل کی خبریںاے بی ایل اسٹالینز نے یو ایم ٹی مارخورز کو 75 رنز...

اے بی ایل اسٹالینز نے یو ایم ٹی مارخورز کو 75 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ کی بطورمہمان خصوصی شرکت

- Advertisement -

راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):اے بی ایل اسٹالینز نے یو ایم ٹی مارخورز کو فیصلہ کن معرکے میں 75 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

- Advertisement -

، اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے ، یاسر خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100 رنز بنائے جس میں 7 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے ،

مارخورز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، محمد فیضان 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، اسٹالینز کے محمد علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، یاسر خان پلیئر آف دی میچ اور محمد علی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءاللہ تارڑ تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ب

دھ کوراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں اے بی ایل اسٹالینز کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، اوپنرز نے 28 رنز کا آغاز فراہم کیا ، معاذ صداقت پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بنا کر عاکف جاوید کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، 69 پر اسٹالینز کی دوسری وکٹ گر گئی جب محمد حارث 21 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ، حسین طلعت تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بنا کر محمد عمران جونیئر کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ،

یاسر خان اور طیب طاہر نے چوتھی وکٹ میں 74 رنز کا اضافہ کر کے ٹیم کا اسکور 159 تک پہنچا دیا ، طیب طاہر چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 17 رنز بنا کر عاکف جاوید کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ، اوپنر یاسر خان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 گیندوں پر 100 رنز بنائے جس میں 7 فلک شگاف چھکے اور 5 چوکے شامل تھے ، جہانداد خان 22 اور شعیب ملک 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، اس طرح اے بی ایل اسٹالینز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے ، مارخورز کی طرف سے عاکف جاوید نے دو جبکہ محمد نواز ، محمد عمران جونیئر اور محمد فیضان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی

، یو ایم ٹی مارخورز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، محمد فیضان نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے ، فخر زمان 20 ، خواجہ نافع 6 ، محمد عمران 7 ، سعد مسعود صفر ، عبدالصمد صفر ، محمد نواز 15 ، نثار احمد ایک اور عاکف جاوید 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اسٹالینز کی طرف سے محمد علی نے تین جبکہ جہانداد خان اور عثمان طارق نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، اسٹالینز کے یاسر خان پلیئر آف دی فائنل اور محمد علی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے

، اسٹالینز کے کپتان محمد حارث کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا ، اسٹالینز کے حسین طلعت بہترین بیٹر اور محمد علی بہترین باؤلر قرار پائے ۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءاللہ تارڑ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=539637

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں