ایبٹ آباد۔ 29 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ایبٹ آباد ازکی فاطمہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت شہر میں پائپ لائنز بچھانے کے بعد سڑکوں کی بحالی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پانی کی پائپ لائن بچھانے کے دوران ایس او پیز، کوالٹی کے معیار اور سڑکوں کی دوبارہ بحالی کے دوران کوالٹی کے معیار کی جانچ کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ نمائندہ سی ای او کینٹ بورڈ، نمائندہ چیف انجینئر کے پی سپ، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو روڈز، کنسلٹنٹ، کنٹریکٹر خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ، پلاننگ آفیسر اور ریزیڈنٹ انجینئرخیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔
متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ سڑکوں پر پائپ بچھانے کے عمل کے فوراً بعد سڑک کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، اس کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589359