25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںا نسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں...

ا نسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی

- Advertisement -

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):لاہور کی ا نسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں جناح ہاوس کے باہر سرکاری گاڑی جلانے کے الزام میں درج مقدمے میں تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ۔جیل سے درخواست گزار ڈاکٹر یاسمین راشد نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے ہیں جلا وگھیرا وکے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ، عدالت ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرے ۔

دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے کہا کہ ہماری ایک درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس درخواست کے فیصلے کے بعد دلائل دینگے۔ عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاوس کے باہر سرکاری گاڑی جلانے کا الزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈپولیس نے درج کررکھا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585979

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں