بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان ویرات کوہلی کی زیادہ نصف سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا،بحیثیت کپتان دھونی کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں بھی پیچھے چھوڑ دیا

94
babar azam

شارجہ۔7نومبر (اے پی پی):سٹار پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان ویرات کوہلی کی زیادہ نصف سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، بحیثیت کپتان دھونی کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں بھی پیچھے چھوڑ دیا،

بابراعظم نے اتوار کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سپر12 مرحلے میں سکاٹ لینڈ کے خلاف آخری میچ میں 66 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، کوہلی نے اب تک بطور کپتان 49 ٹی ٹونٹی میچز میں 13 نصف سنچریاں سکور کر رکھی تھیں جبکہ بابراعظم کی بطور کپتان 14 نصف سنچریاں ہو گئی ہیں،

اسی طرح بابراعظم نے بحیثیت کپتان سابق بھارتی قائد دھونی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، دھونی نے 72 میچز میں 1112 رنز بنا رکھے تھے جبکہ بابراعظم نے بطور کپتان صرف 33 میچز کھیل کر 1178 رنز بنا لئے ہیں، اسطرح بابراعظم زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے چھٹے کپتان بن گئے ہیں۔