28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومکھیل کی خبریںبابر اعظم کا دورہ آسٹریلیا سے قبل ٹریننگ کا آغاز، نیٹ میں...

بابر اعظم کا دورہ آسٹریلیا سے قبل ٹریننگ کا آغاز، نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کی

- Advertisement -

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے دورہ آسٹریلیا سے قبل اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ پاکستان ٹیم کے سٹار کرکٹر بابراعظم نے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس شروع کردی ہے۔

گزشتہ روز بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنی تیاریوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی اور اپنے نیٹ سیشن کی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں آگے بڑھنے اور بطور کھلاڑی اپنی ٹیم کی کامیابیوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، شان مسعود پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=412636

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں