بابر کے ناقابل شکست161 اور سرفرار کے 86 رنز کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم، 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنا لئے

230
بابر کے ناقابل شکست161 اور سرفرار کے 86 رنز کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم، 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنا لئے

کراچی۔26دسمبر (اے پی پی):بابراعظم کے نا قابل شکست 161رنز اور سرفرازاحمد کی 86 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیست میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بناکر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے و الے میچ میں پاکستان کی ٹیم اس وقت مشکلات میں گھر گئی جب ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے پر 110 رنز کے عوض اس کے 4 اہم وکٹ گرچکے تھے جو پاکستان کی بیٹنگ کے لئے بڑا جھٹکا تھا۔ اوپنئرز عبداللہ شفیق اور شان مسعودانتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ٹوم بلنڈل کے ہاتھوں اسٹمپ ہوئے۔ عبداللہ کو لیفٹ آرم اسپنر اعجازپٹیل نے آئوٹ کیا جبکہ شان مسعود کی وکٹ آف اسپنر مائیکل بریس ویل نے حاصل کی۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم کو ڈرین میچل نے 12 رنز پر ڈراپ کیا، انھوں نے سرفراز احمد کے ساتھ مل کر ایک لمبی اور شاندار شراکت قائم کر کے ٹیم کو نہ صرف منجدھار سے نکالا بلکہ 196رنز کی فائٹنگ پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو ایک مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔ سرفرااحمد 86 رنز بناکر اعجاز پٹیل کی گیند پر سلپ میں ڈریل میچل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انہوں نے 256 منٹ میں 153 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 خوبصورت چوکے لگائے۔

بابر اعظم نے اپنے مخصوص انداز میں چٹان کی طرح بیٹنگ کرتے ہوئے277 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 161 رنزپرناٹ آئوٹ رہے، انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 15 چوکے اور ایک چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ نیوزی لینڈ کے بائولر مائیکل بریس ویل نے15 اوورز میں 61 رنز عوض اور لیفٹ آرم اسپنر اعجازپٹیل نے 27 اوورز میں 91 رنز دیکر دو دو وکٹیں حاصل کیں، کپتان ٹم سائوتھی نے اپنی فاسٹ بائولنگ سے 19 اوورز میں 51 رنز دیگر ایک وکٹ حاصل کی۔