بارش سے لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی تیارفصل تباہ

Wheat

ملتان۔ 13 اپریل (اے پی پی):ملتان اورگردونواح میں ہفتے کے روز طوفانی بارش سے لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی تیار فصل تباہ ہوگئی ۔نواب پور کے کاشتکار الہی بخش کے مطابق اس مرتبہ گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی اورخیال تھا کہ ہم منافع حاصل کرلیں گے۔

ایک جانب تو آڑھتیوں نے خریداری روک دی جس کی وجہ سے ہم مالی مسائل کاشکارتھے اوررہی سہی کسربارش نے پوری کردی۔ پرانا دنیا پورروڈ کے کاشتکار محمد رمضان نے اے پی پی کوبتایا کہ نقصان ضرور ہوا ہے لیکن اتنا زیادہ نہیں ۔فصل چونکہ بہت زیادہ تھی اس لیے بارش اورژالہ باری کے باوجود ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں۔