28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںبار کونسل ایکٹ یا بنیادی قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی جا...

بار کونسل ایکٹ یا بنیادی قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی جا رہی،انتخابی عمل مزید شفاف بنانے کیلئے ریگولیشنز میں بہتری کی ترامیم زیر غور ہیں ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ بار کونسل ایکٹ یا بنیادی قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی جا رہی تاہم انتخابی عمل مزید شفاف بنانے کے لئے ریگولیشنز میں بہتری کے لئے چند ترامیم زیر غور ہیں ۔ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بدھ کو مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گجرات، چنیوٹ، تلہ گنگ، بھلوال، پھالیہ، پنڈ دادنخان، کاموکے سمیت دیگر بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر قانون نے بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی بار کونسلز کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر اور قانون و ضوابط کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بار کونسل ایکٹ یا بنیادی قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی جا رہی تاہم ریگولیشنز میں بہتری کے لئے کچھ ترامیم زیر غور ہیں تاکہ انتخابی عمل مزید شفاف ہو سکے۔

- Advertisement -

اس موقع پر وکلاء برادری کے ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر قانون نے بارز کو مالی معاونت (گرانٹس) فراہم کی جو دفاتر کی تزئین و ترقی کے لئے استعمال ہو گی تاکہ وکلاءکو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586632

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں