باسمتی چاولوں کی برآمدات مئی میں 113فیصد بڑھ گئیں،پی بی ایس

110
باسمتی چاولوں کی برآمدات مئی میں 113فیصد بڑھ گئیں،پی بی ایس

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):باسمتی چاولوں کی برآمدات مئی میں 113فیصد بڑھ گئیں۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ میں برآمدات کی مالیت 11.9ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مئی کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمدات کا حجم 5.6ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح مئی 2021 کے مقابلہ میں مئی 2022کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 6.3ارب روپے یعنی 112.5فیصد کی نمایاں شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔