ملتان۔ 03 مئی (اے پی پی):ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر اشتما ل رانا اخلا ق احمد نے کہا ہے کہ با عزت طریقے سے اپنی مد ت ملا ز مت پور ی کر کے ریٹا ئر منٹ ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں،دورا ن سرو س ہمیں جو عہدے ملتے ہیں ان پر رہ کر ہمیں نیک نیتی سے مخلوق خدا کی خدمت کرنی چاہئے تاکہ خدمت ہماری فلاح کا ذریعہ بنے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نےکمشنر ملتان آ فس کے ریٹا ئرڈ ہو نے وا لے اہلکا رو ں سینئر کلرک خلیل احمد ،سینئر کلرک اعجا ز احمد غور ی
جونیئر کلرک مختیا ر احمد اور کامر ان قا در ی اور ڈرائیور مرید حسین کے اعزا ز میں منعقد ہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ریو نیو مکر م سلطان ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر ڈویلپمنٹ ارفع احمد، لا ءآفیسر رانا محمد شاہد، پی ایس اوشا ہد محمو د اور کمشنر آفس کے دیگر سٹا ف ممبر ان موجود تھے۔ایڈ یشنل کمشنر اشتما ل رانا اخلا ق احمد نے مزید کہا کہ ہم سب سر کا رکے ملا ز م ہیں او رعوام کی داد رسی ہما ر ی ذ مہ داری ہے اور ہم اس کےلئے جو ابد ہ ہیں، تما م اہلکا روں کو آپس میں پیا ر و محبت سے رہنا چاہیے اور ایک دوسر ے کا ادب واحترام کرنا چاہیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591943