23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںباغبانی نفع بخش کاروبار ہے، کسان باغبانی کے فروغ کیلئے آگے بڑھیں،چوہدری...

باغبانی نفع بخش کاروبار ہے، کسان باغبانی کے فروغ کیلئے آگے بڑھیں،چوہدری عبدالغفور

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 14 اپریل (اے پی پی):باغبانی نفع بخش کاروبار ہے کسان باغبانی کے فروغ کے لیے آگے بڑھیں اور اپنی سونا اگلتی زمین سر سبز و شاداب بنائیں ،زراعت صرف کھیتی باڑی کا نام نہیں بلکہ زمین سے جُڑے بے شمار مواقع میں سے ایک سب سے حسین، نفع بخش اور پائیدار موقع ‘باغبانی ہے۔ آج جب دنیا بھر میں روایتی فصلوں کی آمدنی گھٹ رہی ہے اور منڈیوں میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ کسانوں کو پریشان کیے ہوئے ہے، ایسے میں باغبانی ایک روشن متبادل بن کر اُبھر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری عبد الغفور نے آدم حوا ویلفیئر آرگنائزیشن کے کے زیر انتظام کہوگڑھ میں منعقدہ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پھل، سبزیاں، پھول، خوشبودار پودے اور جڑی بوٹیوں کی نہ صرف مقامی منڈی میں مانگ بڑھ رہی ہے بلکہ ان کی برآمدات سے بھی ملک کثیر زرِمبادلہ حاصل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا جدید باغبانی میں ڈرپ ایریگیشن ، گرین ہاؤسز اور گرافٹنگ جیسے طریقوں سے کم زمین پر زیادہ پیداوار ممکن ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہماری نوجوان نسل خاص طور پر تعلیم یافتہ کسان اگر باغبانی کے شعبے کو اپنائیں تو وہ نہ صرف خود کفیل ہو سکتے ہیں بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

حکومت، زرعی ادارے اور نجی شعبے بھی اس میں بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔چوہدری عبد الغفور نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میری تمام کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ باغبانی کی اہمیت پہچانیں اور اس میدان میں تحقیق کریں، تربیت حاصل کریں تجربات سے فائدہ اٹھا کر اس شعبے کو ترقی دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581911

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں