23.8 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومزرعی خبریںباغبان ترشادہ پھلوں کا تیلہ کے خطرے اور شدت کا جائزہ لینے...

باغبان ترشادہ پھلوں کا تیلہ کے خطرے اور شدت کا جائزہ لینے کیلئے باغات کا باقاعدگی سے معائنہ کریں،محکمہ زراعت

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 05 مئی (اے پی پی):باغبان ترشادہ پھلوں کا تیلہ کے خطرے اور شدت کا جائزہ لینے کیلئے باغات کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایگری کلچر آفیسر/ پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال صبا تحسین نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے باغبانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کی رپورٹ کے مطابق سٹرس سیلا کے ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں اضافہ مشاہدہ میں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیڑے کے خطرے اور شدت کا جائزہ لینے کیلئے کھیتوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں، ضرورت سے زیادہ آبپاشی اور نائٹرجنی کھاد کے استعمال سے گریز کریں،کھیتوں کو باقاعدگی سے کانٹ چھانٹ کرکے سورج کی روشنی اور ہوا کی آمدورت کو بہتر بنایا جائے اور کیڑے کی معاشی نقصان دہ حد کی سطح پر محکمہ زراعت کے تجویز کردہ زہروں میں سے کسی ایک کا استعمال کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592534

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں