باغبان ڈائی بیک، سڈن ڈیتھ اور گموسس میں مبتلا آم کے پودوں کے علاج کےلئے ماہرین زراعت کی ہدایات پر عمل کریں، محکمہ زراعت

177
Guidelines for the protection of mango
Guidelines for the protection of mango

فیصل آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ باغبان ڈائی بیک، سڈن ڈیتھ اور گموسس کی بیماری میں مبتلاآم کے پودوں کے بہتر علاج کےلئے ماہرین زراعت کی ہدایات پر عمل کریں کیونکہ ستمبر کا مہینہ مذکورہ بیماریوں کے شکار درختوں و پودوں کے علاج کےلئے موزوں ترین ہے۔

ایک بیان میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز فیصل آباد اسراراحمد نے کہا کہ سڈن ڈیتھ کی بیماری کی صورت میں آم کے درخت کی کانٹ چھانٹ کے بعد کاپر والی زہر کا سپرے کیاجائے ، پھر 15 روز کے وقفے کے بعد کسی دوسرے سرایت پذیر پھپھوند کش زہر کاسپرے بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ماہ ستمبر کے دوران آم کے باغات پر کسی کیڑے کاحملہ مشاہد ے میں آئے تو ماہرین زراعت کی مشاورت سے کیڑے مار زہر کو پھپھوند کش زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیاجاسکتاہے۔