20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںبالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر ، خطہ پوٹھو ہار میں آندھی /جھکڑ...

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر ، خطہ پوٹھو ہار میں آندھی /جھکڑ چلنے ،چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں آندھی /جھکڑ چلنےاور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری ہو سکتی ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر گلگت بلتستان، ، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر میں (بالائی 39، زیریں 13)، کالام 18، میر کھانی11 ،چترال9، دروش 7،پٹن، کاکول 4، بالاکوٹ 2، سکردو 22، گوپس 18، چلاس 12، استور 6،بونجی 2، مظفر آباد (ائیر پورٹ 15، سٹی 13)،راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ6، راولپنڈی (شمس آباد،چکلالہ ایک ) اور مری میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 43، شہید بینظیر آباد، میر پور خا ص اورمیٹھی میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے عوام الناس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندھی،جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584784

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں