بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش/ برفباری کی توقع، محکمہ موسمیات

65
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا تاہم رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/ برفباری کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا ہے۔ اتوار کو ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 14 ،استورمنفی12، اسکردو ، اننت ناگ منفی 10، گوپس، سری نگر منفی 9،کالام، ہنزہ منفی 7، گلگت اوربگروٹ میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاہے۔