نیلم۔ 25 فروری (اے پی پی):بالائی نیلم ویلی تاوبٹ کے ملحقہ گاؤں دودگئیاں میں گلیشر کے نیچے 04 افراد دب گئے ایک کو بچا لیا گیا ۔ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگ حصہ لے رہے ہیں۔ڈی ڈی ایم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منیر ولد عالمگیر ساکنہ پھولاوائی ،تحصیل ولد سید میران ساکنہ پھولاوائی وحید ولد مشکور ساکنہ پھولاوائی جوکہ گلیشئر میں دب گے ان کی تلاش جاری ہے جبکہ شہزاد ولد شیراز ساکنہ پھولاوائی کی زندہ بچ جانے کی اطلاع ہے۔
ایمرجنسی ریسکیو یونٹ شاردہ کے اہلکاران اور مقامی پولیس کو رسپانس کے لیے جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیئے گئے ہیں ،اس وقت بالائی نیلم میں برف باری جبکہ لوئر نیلم میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔مین شاہراہ نیلم چلہانہ تا پھولاوائی ٹریفک کے لیے بحال تو ہے مگر سفر کے لئے موزوں نہیں ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566046