32.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںبانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر...

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

- Advertisement -

لاہور۔3مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 8مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ۔اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔ عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ اور دلائل کے لیے طلب رکھا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں خارج کردیں جبکہ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات میں درخواستگزار کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں ۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں