تورغر ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت نے کہا ہے کہ بجلی چوروں اور کنڈا لگانے والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے اور حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جائے. یہ بات انہوں نے اپنی زیر زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کہی،
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر، اسسٹنٹ کمشنر جدباء، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حسن زئی، واپڈا کے افسران بذریعہ ویڈیولنک، پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاران و افسران، تحصیل چیئرمین جدباء اور لوکل مشران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر تورغر نے ہدایات جاری کیں کے وہ تمام صارفین جن کے زمہ بجلی کے بلوں کی مد میں بقایاجات ہیں وہ جلد از جلد ادائیگی کو یقینی بنائیں اور جنہوں نے ابھی تک میٹر نہیں لگائے وہ بھی میٹر کے لئے فیس کی ادائیگی کریں تا کہ بجلی کی بحالی جلد ممکن ہو سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417577