26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبجلی چوروں کا لیسکو اہلکاروں پر حملہ، دو اہلکار زخمی ہوگئے

بجلی چوروں کا لیسکو اہلکاروں پر حملہ، دو اہلکار زخمی ہوگئے

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):لیسکو ٹیم نے مختلف دیہاتوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران درجنوں کنڈے پکڑ لئے، بجلی چوروں نے لیسکو ٹیم پر وحشیانہ تشدد کرکے دو اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا جنہیں تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، لیسکو اہلکاروں نے احتجاج کے دوران ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرایس ای شیخوپورہ نجم الحسن ، پہلے دن نئے تعینات ہونیوالے ایکسئین مریدکے کامران نوید ،ایس ڈی او کنال پارک سب ڈویژن محمود علی ، ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن سید اعزاز اللہ ، ایس ڈی او راوی ریان سنیل جمیل کی قیادت میں مختلف دیہاتوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا اور سینکڑوں کی تعداد میں بجلی چوری کے خود کار نظام پکڑ لئے ۔

- Advertisement -

گائوں گاجر گولہ میں چالیس سے زائد مسلح آتشیں اسلحہ ڈنڈے اور اینٹیں پکڑے افراد نے لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا اور دو لیسکو اہلکاروں لائین مین محمد اسلم اور ڈرائیور مولوی ظہیر احمد کو شدید زخمی کردیا جنہیں تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے داخل کروادیا گیا ہے ۔

زخمی لیسکو اہلکاروں نے بتایا کہ بجلی چوروں نے انہیں یرغمال بناکر وحشیانہ تشدد کیا۔ ادھر لیسکو ٹیم پر بجلی چوروں کے حملہ کے خلاف لیسکو سٹی سب ڈویژن مریدکے لیسکو سب ڈویژن کنال پارک اورسب ڈویژن راوی ریان کے اہلکاروں نے شدید احتجاج کیا اور تینوں سب ڈویژنوں کے عہدیداروں چیئرمین میاں اظہر اقبال ، جنرل سیکرٹری حاجی غلام مرتضیٰ ، ہنجرا ، محمد اسلم بھٹی ، رانا قاسم اکمل گجر ، رانا افضل ملک ، شاہد زمان ، بلاول ورک ، ملک عابد مزمل گجر ، محمد امجد ، رانا ابرار اور دیگر عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے کہا کہ مریدکے ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون قومی فریضہ سمجھ کر کررہے ہیں ، اہلکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ، مریدکے صدر پولیس نے لیسکو اہلکاروں پر حملہ تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390328

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں