23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں قانون ہاتھ میں لینےوالوں کے...

بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں قانون ہاتھ میں لینےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، ڈپٹی کمشنرپشاور

- Advertisement -

پشاور۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر شہر میں بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احسان علی شاہ نے ایس ڈی او عتیق عالم کے ہمراہ جمیل چوک، پھندو اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں کی تعداد میں کنڈوں کو اتارتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسید احسان علی شاہ نے کہا کہ ان کنڈا مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوری کے روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن جاری ہے اور آپریشن کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور آپریشن کو پشاور کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا اور بجلی چوری کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390051

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں