32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںبجٹ میں زراعت، سپورٹس اور عوام دوست منصوبوں کو ترجیح دی جائیگی،...

بجٹ میں زراعت، سپورٹس اور عوام دوست منصوبوں کو ترجیح دی جائیگی، صوبائی وزیر سجاد بارکوال

- Advertisement -

پشاور۔ 03 مئی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر زراعت میجر (ر) سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا، زراعت، سپورٹس اور عوام دوست منصوبوں کو ترجیح دی جائیگی۔کرک پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ پچھلا بجٹ وقت کی کمی کے باعث عوامی توقعات کے مطابق نہیں تھا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے فنڈ تک موجود نہ تھے، امسال بغیر کسی نئے ٹیکس کے 169 بلین فنڈ موجود ہے جس سے 3 ماہ کی تنخواہیں ادا کی جا سکتی ہیں، آئندہ بجٹ میں عوام کو بہت بڑا ریلیف ملے گا، 30 جون سے قبل تمام بقایاجات ادا کردیئے جائینگے، صوبائی حکومت رائیلٹی کے مد میں ایک سال کی ادائیگی کرے گی۔

سجاد بارکوال کا کہنا تھا کہ حلقے میں سابق ممبران کے کسی منصوبے کو ڈراپ نہیں کیا جائے گا۔ عوام اس حوالے سے تشویش میں نہ رہے۔ مزید برآں نامکمل منصوبوں کے فنڈز جاری ہونگے تاکہ وہ مکمل ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کوہاٹ ڈویژن کے لئے بقایاجات کی ادائیگی پر قائل کیا ہے، تعصب اور اختلاف برائے اختلاف کا خاتمہ ضروری ہے، پارٹی قیادت علاقائی اور عوامی مسائل کے حل کےلئے ایک پیچ پر ہیں اور اس وقت ملکی حالات کے پیش نظر تمام قیادت کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تخت نصرتی ہیڈ کوارٹر کے عوام کے تحفظات کو دور کرینگے۔ اسی سلسلے میں تیل و گیس رائیلٹی کو 10 سے 15 فیصد کردیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591998

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں