29.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںبد فعلی کے مقدمہ میں ملزم کو 4سال قید بامشقت کی سزا

بد فعلی کے مقدمہ میں ملزم کو 4سال قید بامشقت کی سزا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی):جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری محمد آصف نے تھانہ رضا آباد کے بدفعلی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید بامشقت اور 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق، رضا آباد کے رہائشی ظہیر احمد کھوکھر نے 2 نومبر 2020 کو ذہنی معذور لڑکے اسد حسین مغل کو بد فعلی کا نشانہ بنایا تھا۔

منگل کو اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے، فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر ملزم ظہیر احمد کھوکھر کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 377 کے تحت 4 سال قید بامشقت کا حکم سنایا۔ عدالت نے ملزم کو 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو ایک ماہ کی اضافی قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589849

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں