برآمدکنندگان نے ایک لاکھ سے زیادہ گانٹھ روئی کی خریداری کرلی

97
Pakistan Cotton Yarns Association
Pakistan Cotton Yarns Association

ملتان۔ 04 ستمبر (اے پی پی): پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن(پی سی جی اے)کے مطابق برآمدکنندگان نے یکم ستمبر2023تک ملک بھر کی جیننگ فیکٹریوں سے ایک لاکھ68ہزار726گانٹھ روئی کی خریداری کی۔گزشتہ سال 2022ءمیں برآمدکنندگان نے اس عرصے کے دوران کپاس کی خریداری نہیں کی تھی۔

برآمدکنندگان یکم ستمبر 2023ءتک صوبہ پنجاب سے 87ہزار326اور صوبہ سندھ سے 81ہزار400گانٹھ روئی کی خریداری کی ۔پی سی جی اے کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرنے کپاس کی فصل کے موجودہ سیزن میں یکم ستمبر2023ءتک ملک بھر سے مجموعی طورپر26لاکھ 15ہزار 271گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کاسب سے بڑاخریداررہا۔

ٹیکسٹائل سیکٹر نے گزشتہ سال 2022ءمیں اسی عرصے کے دوران 13لاکھ 24ہزار759گانٹھ روئی کی خریداری کی تھی۔ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے یکم ستمبر2023 تک 8لاکھ68ہزار79گانٹھ روئی کی خریداری کی جبکہ سندھ سے یکم ستمبر تک 17 لاکھ47ہزار 192گانٹھ روئی خرید کی گئی۔