23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرازیل ، ایک بس کھائی میں گرنے کے باعث 17افراد ہلاک اور...

برازیل ، ایک بس کھائی میں گرنے کے باعث 17افراد ہلاک اور 20زخمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):برازیل میں ایک بس کھائی میں گرنے کے باعث 17افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ برازیل کی مشرقی ریاست الاگواس 40 مسافروں کو لے جانے والی بس یونیا ڈوس پالمارس میونسپلٹی کے پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے باعث 17افراد ہلاک اور 20زخمی ہو گئے ۔

- Advertisement -

ریاستی حکومت نے متاثرین کے خاندانوں کو مکمل مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔حادثے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔ ■

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528594

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں