برازیلیا۔9اکتوبر (اے پی پی):برازیل کی سپریم کورٹ نے ایکس کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی کے بعد اس پر عائد پابندی ختم کر دی۔ شنہوا کے مطابق برازیل کی سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈر ڈی موریس نے ایکس کی جانب سے برازیل کی حکومت کوتقریباً 5.17 ملین امریکی ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے بعد اس پر عائد پابندی ختم کر دی اور قومی ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کو بھی حکم دیا کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کرے اور 24 گھنٹے کے اندر عدالت کو رپورٹ کرے۔
ایکس پر یہ پابندی 30 اگست کو برازیل میں قانونی نمائندہ مقرر کرنے سے انکار اور عدالتی حکم کو نظر انداز کرنے پر جرمانہ ادا نہ کرنے کے باعث لگائی گئی تھی ۔ ایکس نے اس کے بعد سے ایک قانونی نمائندہ مقرر کیا ہے اور برازیل میں بغاوت پر اکسانے والے افراد کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے لیے ایک علیحدہ عدالتی حکم کی تعمیل بھی کی ہے۔