براڈ 500 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے دوسرے اور مجموعی طور پر ساتویں بائولر بن گئے

162

مانچسٹر ۔ 29 جولائی (اے پی پی) سٹار انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل کر لیں، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے انگلینڈ کے دوسرے اور مجموعی طور پر ساتویں بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ براڈ سے قبل متھایا مرلی دھرن، شین وارن، انیل کمبلے، جیمز اینڈرسن، گلین میگراتھ اور کورٹنی واش بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، مرلی دھرن 800 وکٹیں لیکر پہلے، شین وارن 709 وکٹیں لیکر دوسرے، کمبلے 619 وکٹیں لیکر تیسرے، اینڈرسن 589 وکٹیں لیکر چوتھے، میگراتھ 563 وکٹیں لیکر پانچویں اور واش 519 وکٹیں لیکر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔