بربورا کریجکووا نے عالمی نمبر ایک ایگا شیاں ٹک کو فائنل میں ہرا کر آسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

117
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

پراگ۔10اکتوبر (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی بربورا کریجکووا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پولینڈ کی عالمی نمبر ایک ایگا شیاں ٹک کو ہراکر آسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس فتح کے بعد جمہوریہ چیک کی بربورا کریجکووا کے کیریئر ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس کے دلچسپ مقابلے جمہوریہ چیک کے شہر آسٹراوا میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں میزبان بربورا کریجکوا نے سخت مقابلے کے بعد عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا شیاں ٹک کو 7-5، 6-7(4-7) اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس سے قبل ورلڈ نمبر 1 ایگا شیوٹک اور بربورا کریجکووا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے آسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل رائونڈ میں ایگا شیوٹگ نے کترینا الیگزینڈروا اور بربورا کریجکووا نے الینا ریباکینا کو شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ 3گھنٹے اور 16 منٹ تک جاری رہا۔