31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںبرسیم کی مخلوط کاشت سرسوں کی بجائے رائی گراس یا جئی کے...

برسیم کی مخلوط کاشت سرسوں کی بجائے رائی گراس یا جئی کے ساتھ کی جائے ،محکمہ زراعت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔29اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ برسیم کی مخلوط کاشت سرسوں کی بجائے رائی گراس یا جئی کے ساتھ کی جائے اور اس سلسلہ میں 15 سے 20کلوگرام فی ایکڑ معیاری بیج استعمال کیاجائے تاکہ برسیم کی بہترین مخلوط پیداوارحاصل ہوسکے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ جواہر علی کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ برسیم اور لوسرن کو پہلاپانی بجائی کے ایک ہفتے اور جئی کو 3ہفتے بعد دیناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار برسیم اور لوسرن کا صاف ستھرا اورمعیاری 6 سے 8کلوگرام بیج فی ایکڑاستعمال کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ برسیم اور لوسرن اور اگیتی جئی کی کاشت فور ی طورپر شروع کرکے 15نومبر تک جبکہ جئی کی درمیانی وپچھیتی کاشت دسمبرکے آخرتک بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیاری سبزچارے کے حصول سے جہاں کاشتکار بہترمنافع حاصل کرسکتے ہیں وہیں جانوروں کی صحت اور ان کے گوشت ودودھ کی پیداوار میں بھی زبردست اضافہ ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا عملہ کاشتکاروں کی راہنمائی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518364

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں