پچاس برس کے دوران 95 ملین سے زائد افراد نے حج ادا کیا،سعودی حکام

91

ریاض۔ 04اگست (اے پی پی)سعودی محکمہ شماریات نے کہاہے کہ گزشتہ 50 برس کے دوران 95 ملین 8 لاکھ 53 ہزار 17 افراد نے فریضہ حج ادا کیا اور سعودی عرب نے ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رواں سال بیرون ملک سے بری، بحری اور فضائی راستوں سے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب تک 15 لاکھ سے زیادہ (1516101) عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں،ان میں سے 1412894 فضائی راستے، 86359خشکی کے راستے اور 16848سمندر کے راستے آئے ہیں۔ سوڈان، مصر اور بعض افریقی ممالک سے عازمین سمندر کے راستے جدہ پہنچ رہے ہیں۔