برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کی یورپی کمیشن کے سربراہ سے ملاقات، بریگزٹ معاہدے کے اہم نکات پر بات چیت

89

برسلز۔22 نومبر(اے پی پی)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ کے موضوع پر یورپی کمیشن کے سربراہ ین کلاڈ ینکر سے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ملاقات کی ہے۔ یورپی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہےکہ گزشتہ شب دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے دوران بریگزٹ معاہدے کے اہم نکات پر بات چیت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قدرے پیش رفت ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریسا مے اور ین کلاڈ ینکر نے برطانیہ کے انخلاءکے بعد یورپی یونین اور لندن حکومت کے روابط کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ برطانیہ آئندہ برس مارچ تک یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا۔