سٹاک ہوم۔11نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اٹلی کے جینک سنر کو شکست دی ۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سویڈن کے دارالحکومت سٹام ہوم میں جاری ہیں۔
اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریک پر اطالوی حریف کھلاڑی جینک سنر کو 6-7(4-7) اور 3-6سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 34 سالہ برطانوی اینڈی مرے کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی ٹومی پال سے ہوگا۔