برطانوی کرکٹر آئن بیل نے مینز بی بی ایل کے آئندہ سیزن سے قبل میلبورن رینیگیڈز کو اسسٹنٹ کوچ کے طور پر جوائن کر لیا

87
برطانوی کرکٹر آئن بیل نے مینز بی بی ایل کے آئندہ سیزن سے قبل میلبورن رینیگیڈز کو اسسٹنٹ کوچ کے طور پر جوائن کر لیا

میلبورن۔23نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز آئن بیل نے ہیڈ کوچ ڈیوڈ سیکر کی زیر قیادت مینز بگ بیش لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر میلبورن رینیگیڈز کو جوائن کرلیا۔41 سالہ آئن بیل حالیہ برسوں میں اپنے کوچنگ کے شعبے کو آگے بڑھا رہے ہیں اور وہ اس سے قبل مینز بی بی ایل میں ہوبارٹ ہریکینز کے لیے 2021 اور 2022 میں اس وقت کے کوچ ایڈم گریفتھ کے ماتحت بطور اسسٹنٹ کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے رواں سال ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کام کیا ہے اور ابوظہبی ٹی 10 میں انگلینڈ انڈر 19، ڈربی شائر، برمنگھم فینکس اور چنائی بریوز کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔آئن بیل کو 2016 اور 2017 کے سیزن میں پرتھ سکارچرز کے ساتھ ٹائٹل جیتنے کے بعد مینزبی بی ایل میں کھیلنے کا تجربہ ملا ہے۔

آئن بیل اور ڈیوڈ سیکر نے پہلے ایک ساتھ کام کیا ہے جب آئن بیل انگلینڈ کے کھلاڑی تھے اور ڈیوڈ سیکر انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ تھے۔آئن بیل ایک تجربہ کار کھلاڑیوں کے گروپ کے ساتھ کام کریں گے ۔ آئن بیل کو 118 ٹیسٹ،161 ون دے اور 8 ٹی ٹونٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔