برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور کیمرون نوری کا ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز

176
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

لندن۔5جولائی (اے پی پی): انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز چیمپئن اینڈی مرے اور کیمرون نوری ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

اینڈی مرے نے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہم وطن ریان پینسٹن کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ انگلینڈ کے ہی کیمرون نوری نے سخت مقابلے کے بعد جمہوریہ چیک کے ٹوماس مچاک کو ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں شروع ہو چکے ہیں ۔

دو بار کے ومبلڈن اوپن چیمپئن ،36 سالہ میزبان ٹینس سٹار اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی ریان پینسٹن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 0-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں برطانوی نمبر ون کیمرون نوری نے سخت مقابلے کے بعد جمہوریہ چیک کے ٹوماس مچاک کو 3-6، 6-4، 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔