برطانیہ نے پاکستان کا نام سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا

46

لندن۔17ستمبر (اے پی پی):حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، برطانیہ نے پاکستان کا نام سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکی سمیت 8 ملکوں کا نام سفری پابندیوں سے متعلق ریڈ لسٹ سے نکالا گیا، فیصلے کا اطلاق بدھ 22 ستمبر کی صبح 4 بجے سے ہوگا۔

دریں اثناء پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے بھی اپنے ٹویٹ کے ذریعے فیصلے کی تصدیق کر دی۔