برٹش ایئر ویز گیارہ سال بعد پاکستان میں 3 جون سے ائیر سروس کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے، وفاقی وزیر غلام سرور خان

76
وفاقی وزیر غلام سرور خان کی زیر صدارت رضاکارانہ ملازمتوں سے برخاستگی سکیم کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس
وفاقی وزیر غلام سرور خان کی زیر صدارت رضاکارانہ ملازمتوں سے برخاستگی سکیم کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) برٹش ایئر ویز 11 سال بعد پاکستان میں 3 جون سے ائیر سروس کا دوبارہآغاز کر رہی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے ہوا بازی، غلام سرور خان نے بروز جمعرات برٹش ایئر ویز کے متعلق بیان دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ستمبر 2008 میں میریٹ ہوٹل دھماکے کے بعد برٹش ایئرویز نے پاکستان میں اپنا فضائی آپریشن بند کر دیا تھا۔ موجوہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے برٹش ایئر ویز دوبارہ سے فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے۔3 جون کو برٹش ایئر ویز کا جہاز ہیتھرو سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ حکومتی سطح پر جہاز کے مسافروں اور عملے کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ دیگر غیر ملکی فضائی کمپنیاں بھی پاکستان میں اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کی خواہش مند ہیں۔ کئی ایئر سروسز پاکستان میں فریکوینسی بڑھانے کے خواہش مند بھی ہیں۔ تاہم تمام فیصلے قومی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔